مصطفی کمال پر سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں فرد جرم عائد

ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہ طلب


کورٹ رپورٹر November 21, 2020
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہ طلب

احتساب عدالت نے کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی اور ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال و دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔ دیگر ملزمان میں افتخار قائم خانی، ممتاز حیدر، سید نشاط علی، محمد داؤد، محمد رفیق، محمد عرفان، نذیر زرداری، محمد یعقوب، فضل الرحمان شامل ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی منتقلی کی۔ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانےکو ڈھائی ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ 1980 میں مذکورہ زمین حکومت نے اخبار فروشوں کو الاٹ کی تھی۔ اخبار فروشوں اور مسجد کے لیے مختص زمین 2 ہزار گز پر مشتمل تھی۔

ملزمان نے 2002 میں جعلی لیز کے ذریعے زمین کی خریداری ظاہر کی۔ 2008 میں اطراف کی گلیوں اور مسجد کی زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی طور پر الاٹ کردی۔ زمین کی کل مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے۔ زمین کا ریکارڈ اور جعلی دستاویزات نیب نے قبضے میں لے لی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |