کراچیمختلف علاقوں میں فائرنگخاتون سمیت5 افراد ہلاک
نجی ٹی وی کا پروڈیوسر2 بیٹوں سمیت زخمی، بلدیہ ٹاؤن سے نامعلوم شخص کی لاش ملی
KARACHI:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اور ان کے 2 بیٹوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا الیاس گوٹھ تین ہٹی بلوچ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 26 سالہ شخص ہلاک ہو گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، ایس ایچ او سپر مارکیٹ انظار عالم نے بتایا کہ لاش چادر میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کے منہ کے اندر گولی ماری گئی تھی جو عقب سے باہر نکل گئی تھی ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے تاہم اس کے پاس سے ایک بڑی شراب کی بوتل ملی ہے ، مغوی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر قتل کیا ہے ، نارتھ ناظم آباد کے علاقے کے ڈی اے چورنگی پر سیفی کالج کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔
مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی شناخت 28سالہ محمد اشرف ولد محمد صدیق کے نام سے کر لی گئی ، مقتول کے2گولیاں لگی تھیں ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی ، مقتول رکشا ڈرائیور تھا اور فٹ پاتھ پر ہی سوتا تھا ، پیر اور منگل کی درمیانی شب دو نامعلوم ملزمان آئے اور اسے سوتے میں قتل کرکے فرار ہوگئے ، قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی نیو مظفر آباد کالونی کچی آباد ی میں 40سالہ رابعہ زوجہ بہادر علی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دوران سفر دم توڑ گئی ، لاش پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا ، پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے بیٹے راز محمد نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، مقتولہ کا شوہر محنت کش ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں گلزار حبیب مسجد کے قریب واقع خالی پلاٹ سے کمبل اور چادر میں لپٹی 40سالہ نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش ملی ، پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی۔
سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر9میں فائرنگ سے50سالہ سعید جمعہ جاں بحق ہوگیا ، عزیز بھٹی کے علاقے نیپا چورنگی پر واقع صادقین شادی ہال کے سامنے نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک موٹر سائیکل پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا ۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ اظہر حسین ولد نثار حسین ان کے دو بیٹے 12سالہ دانیال حسین ،14سالہ عباس حسین اور اظہر حسین کا کزن30سالہ حیدر ولد علی ناصر زخمی ہو ئے ہیں ، اظہر نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر ہیں ، انہوں نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ تمام اظہر حسین اپنے کزن کو چھوڑنے اس کے گھر جا رہے تھے۔
جس کے بعد انہیں اپنے گھر لیاقت آباد ایف سی ایریا جانا تھا تاہم ملزمان نے ان کا تعاقب کر کے فائرنگ کر دی ، وحدت الا مسلمین کے ترجمان احمر نے ایکسپریس کو بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے رکشا ڈرائیور 25 سالہ شاہد ولد خالد زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ۔