عالمی ومقامی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 1872 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1230روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1054روپے 52پیسے پر مستحکم رہی۔