کراچی کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ
وسطی، شرقی، جنوبی، غربی، کورنگی اور ملير ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے نوٹی فکیشن جاری
کمشنر کراچی کی ہدایت پر کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے باعث کراچی کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے کراچی کے اضلاع وسطی، شرقی، جنوبی، غربی، کورنگی اور ملير ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کر دیئے۔ متاثرہ علاقوں ميں 3 سے زائد افراد کا ایک ساتھ گھومنا پھرنا منع ہوگا جبکہ گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی، تمام اضلاع ميں رات 10 بجے کاروبار بند کرنا ہوں گے۔
ضلع وسطی
ضلع وسطی میں ڈی ایچ او کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو کے مطابق ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو و اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند ہوں گے جس میں گلبرگ فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس 2 ، 3 ، 8 ، 9 ، 10 ، 12 ، 13 ، 14 ، 15 ، 18 اور بلاک 19 میں یہ لاک ڈاؤن ہوگا جس میں عزیز آباد، علی آباد، یاسین آباد، دستگیر، جوہر آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
یہ پڑھیں : کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
اس میں نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاک B ، C، D ، G ، L اور بلاک N کے علاوہ شادمان ٹاؤن سیکٹر 14 بی، واحد کالونی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم اور رحمٰن سینٹر حیدری اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ناظم آباد میں گلبہار فردوس کالونی، ناظم آباد نمبر ایک، تین اور چار شامل ہیں جبکہ نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون اے، الیون بی، الیون ای مسلم ٹاؤن اور سیکٹر فائیو سی ون شامل ہیں۔
ضلع وسطی انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے متاثرہ نشاندہی زدہ گھروں کی گلیوں کو سیل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح سے ضلع غربی کے دوعلاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا جن میں سرجانی ٹاؤن محمد حسین گوٹھ میں 2 اور گلشن معمار کے ایک اپارٹمنٹ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ضلع شرقی
ضلع شرقی نے کورونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافے پر ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ ضلع میں لاک ڈاؤن کا نفاذ 14 روز کے لیے لگایا گیا ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گزشتہ رات 12 بجے سے شروع ہوگیا جس کا اطلاق 5 دسمبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔
ضلع شرقی کے جن علاقوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے ان میں گلشن اقبال کے مختلف بلاک 13 ڈی ، 13 سی ، بلاک 10 اے ، بلاک 16 ، بلاک 2 ، بلاک 4 ، گلستان جوہر بلاک 3 ، 7 ، 8 ، 10 اور 12 کے علاوہ دہلی مرکنٹائل سوسائٹی، ڈالمیا، فیصل کنٹونمنٹ، عیسیٰ نگری، جمالی کالونی، گلزار ہجری اسیکم 33، پہلوان گوٹھ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، جیکب لائن، گارڈن ایسٹ، سوک سینٹر، مقبول آباد سوسائٹی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
ضلع جنوبی
ضلع جنوبی کے علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہفتہ کی رات سے اس وقت تک رہے گا جب تک کورونا کیسز میں کمی نہ آجائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع جنوبی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن اسٹریٹ نمبر 5، خیابان بادبان اسٹریٹ نمبر 6، باتھ آئی لینڈ اسٹریٹ نمبر 12 اور خیابان اتحاد گلی نمبر 35 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لاگو کر دیا ہے۔
ضلعی کورنگی
ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن کا کہنا ہے کہ کورنگی کی 3 یوسیز کے 7 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا جن میں یوسی 2 ناصر کالونی، شاہ فیصل کالونی کی یوسی 07 الفلاح، ماڈل کالونی یوسی ون میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔ لاک ڈاؤن کا نفاذ 5 دسمبر تک ہوگا، اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی، متاثرہ علاقوں میں گھر کا ایک فرد قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ضروریات کا سامان خریدنے کے لیے جا سکے گا۔