کراچی میں رینجرز کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک November 22, 2020
گرفتار دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، ترجمان رینجرز ۔ فوٹو : ایکسپریس

رینجرز نے گلشن معمار میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گلشن معمار میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتار دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹینگ کارپوریشن اور کراچی ایئر پورٹ کی ریکی کی ہوئی تھی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہے، دہشت گردوں کی شناخت محمد خالد عرف منصور، اکرام اللہ اور یاسین عرف ابوحنظلہ کے نام سے ہوئی ہے جن میں سے 2 دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے، دہشت گردوں کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |