چین ایٹمی بجلی گھرکیلیے پاکستان کو 65 ارب ڈالرقرض دیگا

بیجنگ اسلام آباد کیساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، برطانوی میڈیا

چین پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کرنا چاہتا ہے۔فوٹو: اے پی پی /فائل

چین پاکستان کو کراچی میں بڑے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کیلیے6.5 ارب ڈالرقرضہ دیگا۔

منگل کوبرطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کرنا چاہتا ہے اور وہ اس سلسلے میں پاکستان کو جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کیلیے معاونت فراہم کررہا ہے۔




رپورٹ میں پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام کی طرف سے فراہم کردہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چین کے ادارے چائنا نیشنل نیوکلیئر کو آپریشن نے پاکستان کو سب سے بڑے جوہری پلانٹ کی تعمیر کیلئے 6 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کا وعدہ کیا ہے اس پاور پلانٹ میں دو ری ایکٹرز ہوں گے جن کے ذریعے 11,11 سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین انصار پرویز نے کہا کہ چین کو مکمل اعتماد ہے کہ پاکستان جوہری پلانٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں تعمیر ہونے والا جوہری پاور پلانٹ2019ء میں مکمل ہو گا۔
Load Next Story