ملک میں لاک ڈاؤن لگانا پڑا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی وزیراعظم

اپوزیشن این آراو کے حصول کے لئے لوگوں کی زندگی اور ذریعہ معاش خطرے میں ڈال رہی ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک November 22, 2020
اپوزیشن 10 لاکھ جلسے بھی کر لےتو این آر او نہیں ملے گا،عمران خان فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث اگر ملک میں لاک ڈاؤن کرنا پڑا تو اس کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر پھیل رہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے، اکثر ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے گزشتہ 15 روز میں وینٹی لیٹر پر جانے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، پشاور اور ملتان میں 200، کراچی 148 فیصد، لاہور 114 فیصد اور اسلام آباد میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں لاک ڈاؤن کی طرح کے اقدامات نہیں اٹھانا چاہتا کیونکہ اس سے ایسے وقت ہماری معیشت پر برے اثرات پڑیں گے جب ہم معاشی طور پر بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ بدقسمتی سے اپوزیشن کا مقصد صرف این آر او کا حصول ہے چاہے اس کے لئے عوام کی زندگیوں اور ملک کی معیشت کو کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کا کورونا کیسزبڑھنے پراپوزیشن کے خلاف مقدمات کا اعلان

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ این آراو کے حصول کے لئے اپوزیشن لوگوں کی زندگی اور ذریعہ معاش خطرے میں ڈال رہی ہے، میں واضح کرتاہوں کہ اپوزیشن 10 لاکھ جلسے بھی کرلے انہیں آر او نہیں ملے گا۔ کورونا کیسز اسی رفتار سے بڑھتے رہے تو مکمل لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن اور اس کے نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم کی قیادت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔