زائرہ وسیم کی مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست

اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جارہی ہوں، آپ کا تعاون میرے لیے مددگار ثابت ہوگا، بھارتی اداکارہ


ویب ڈیسک November 22, 2020
اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جارہی ہوں، آپ کا تعاون میرے لیے مددگار ثابت ہوگا، بھارتی اداکارہ (فوٹو : فائل)

بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جارہی ہیں لہذا مداحوں سے درخواست ہے کہ ان کی تمام تصاویر کو سوشل میڈیا سے ہٹادیں۔




مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا کہ میں آپ سب کے مسلسل پیار کا شکریہ ادا کرتی ہوں، مجھے ہر وقت سپورٹ کرنے کے لیے میں آپ سب کی بے حد شکر گزار ہوں تاہم میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے میری تصاویر کو ہٹا دیں۔

زائرہ وسیم نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تصاویر کو انٹرنیٹ سے ہٹانا انتہائی مشکل کام ہے تاہم میں درخواست کرسکتی ہوں کہ آپ میری تصاویر کو مزید شئیر مت کریں، میں اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جارہی ہوں اور آپ کا تعاون میرے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔