شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایت جاری
شہباز شریف اور حمزہ کو بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کیلیے پے رول پر رہا کیا جائے گا، صوبائی وزیر جیل خانہ جات
شہباز شریف اور حمزہ شہبا کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
وزیر پنجاب جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پے رول پر فوری رہا کیا جائے گا۔ ان کی پے رول پر رہاِئی کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ان کی پے رول پررہائی قانون کے مطابق ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایک یا تین روز کے لیے پے رول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔ان کی پے رول کی درخواست پر قانونی کارروائی مکمل ہوتے ہی تدفین کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں رہنمائوں کو رہا کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں۔ ان کی تدفین لاہور میں شریف خاندان کے خاندانی قبرستان میں کی جائے گی تاہم اس حوالےسے میت کی پاکستان آمد اور تدفین کے شیڈیول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔