وزیراعظم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

اٹارنی جنرل، سیکریٹری دفاع وداخلہ پر مشتمل کمیٹی لاپتہ افراد کے بارے میں مجوزہ قانون کو حتمی شکل دیگی


Numainda Express December 25, 2013
مالاکنڈ کے حراستی مرکز سے لاپتہ 35افراد میں سے مزید10بازیاب ہوگئے ،7 افراد پہلے ہی عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کیے جاچکے ہیں،ذرائع۔ فوٹو : ایکسپریس/ فائل

وزیراعظم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی جو لاپتہ افراد کے بارے میں مجوزہ قانون کے مسودے کا جائزہ لے کر اسے حتمی شکل بھی دے گی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کمیٹی اٹارنی جنرل، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ پر مشتمل ہے۔ تمام متعلقہ ادارے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات اس کمیٹی کو فراہم کریں گے اور ان اداروں کے نمائندے کمیٹی میں بھی شامل ہوں گے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے مجوزہ قانون کا مسودہ اٹارنی جنرل آفس نے تیار کرکے وزیر اعظم کو بھیجاہے۔ کمیٹی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بنائی گئی ہے۔

 photo 1_zps952811a6.jpg

ذرائع نے بتایا کہ مالاکنڈ کے حراستی مرکز سے لاپتہ 35افراد میں سے مزید10بازیاب ہوگئے ہیں،7 افراد پہلے ہی عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کئے جاچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 17افراد بازیاب ہوچکے ہیں اور باقی افراد بھی جلد بازیاب ہوجائیں گے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ 35لاپتہ افراد میں سے مزید 10لاپتہ افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے جس کے حوالے سے رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں