’’لیلا او لیلا‘‘ کی کامیابی کے بعد علی ظفر کے سندھی گیت کا پرومو جاری

’الّے‘ گیت رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا


ویب ڈیسک November 22, 2020
’الّے‘ گیت رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے مقبول ترین بلوچی گیت ''لیلا او لیلا'' کی کامیابی کے بعد سندھی گیت '' الّے '' کا پرومو جاری کردیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر گلوکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ بلوچی گیت 'لیلا او لیلا' بنایا تھا۔






View this post on Instagram


A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)




علی ظفر اور عروج فاطمہ کے اس گیت کو شائقین کی جانب سے اتنا پسند کیا گیا کہ گیت نے مقبولیت کے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ یہاں تک کہ یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اسی مقبولیت کے پیش نظر گلوکار نے اپنی مداح کے ساتھ ایک اور گیت کا پرومو جاری کردیا ہے۔


علی ظفر انسٹا گرام پر جاری کردہ پرومو میں سندھی روایتی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ''لیلا او لیلا'' کی کامیابی کے بعد اس بار میں اور فاطمہ 'الّے' گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں جوکہ رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: علی ظفر کے بلوچی گیت ' لیلا او لیلا' نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس ویڈیو میں ہپ ہاپ ریپر عابد بروہی بھی نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے جیے سندھ، جیے پاکستان اور اجرک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں