جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم جلسے میں اپنا جھنڈا آویزاں کرنے پر احتجاج

ہم پی ڈی ایم میں شامل نہیں اور ہمارا جھنڈا لگانا بددیانتی ہے، سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی


Staff Reporter November 22, 2020
پی ڈی ایم کی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی ۔ فوٹو : ایکسپریس

پی ڈی ایم کے پشاور کے جلسے کی تشہیری بورڈز پر جماعت اسلامی کا جھنڈا آویزاں کردیا گیا جس پر جے آئی نے واضع کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور ان کا جھنڈا لگانا بددیانتی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پشاور میں پنڈال سجایا اور اس جلسے کے تشہیری بورڈ پر جہاں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جھنڈے بنائے گئے ہیں وہیں جماعت اسلامی کا جھنڈا بھی لگایا گیا۔



جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانا نامناسب رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی الگ سے اپنے جلسے کررہی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے خیرمقدمی بورڈز پر جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانا غلطی ہوسکتی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔