کیویزسے باہمی مقابلوں میں پاکستان کی بالادستی

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی 20 مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو برتری حاصل رہی


Sports Reporter/Abbas Raza November 23, 2020
آدھے کے قریب ٹیسٹ گرین کیپس نے اپنے نام کیے،ٹی20میں بھی سبقت

نیوزی لینڈ سے باہمی مقابلوں میں پاکستان کو بالادستی حاصل ہے، آدھے کے قریب ٹیسٹ میچز گرین کیپس نے اپنے نام کیے، کیوی دیس میں بھی زیادہ بار فتح کا علم بلند کیا، ٹوئنٹی 20 میں بھی گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری ہے، 21 میں سے 13 میچز میں کامیابی سمیٹی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ مسابقت کا نیا باب رقم کرنے والی ہے، اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی ٹیسٹ اور ٹی 20 مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو برتری حاصل رہی، دونوں کے مابین ابھی تک 58ٹیسٹ میچز کھیلے گئے۔

ان میں سے 25گرین کیپس نے جیتے،12میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،21 ڈرا ہوئے،پاکستان کا کیویز کیخلاف زیادہ سے زیادہ ٹوٹل 643،کم سے کم 102رہا،نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیمیں 31بار مقابل ہوئیں،ان میں سے پاکستان نے 10میچز میں فتح پائی،7میں مات ہوئی، 14ڈرا ہوئے،زیادہ سے زیادہ ٹوٹل 616، کم سے کم 104رہا، 2016میں ہونے والے گذشتہ ٹور میں پاکستان ٹیم پہلا ٹیسٹ 8 وکٹ اور دوسرا 138 رنز سے ہار گئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ابھی تک21باہمی مقابلوں میں سے 13 میں گرین شرٹس نے کامیابی سمیٹی، 8میں شکست کا سامنا رہا،زیادہ سے زیادہ ٹوٹل 201، کم سے کم 101رہا، نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیمیں 9بار مقابل ہوئیں، 4میں گرین شرٹس کو جیت ملی، 5 میں ناکامیکا سامناکرنا پڑا،زیادہ سے زیادہ مجموعہ 201، کم سے کم 101رہا،گذشتہ باہمی سیریز 2018میں ہوئی، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں 7وکٹ سے شکست کے بعد دوسرا 49اور تیسرا 18رنز سے جیت لیا تھا، کیویز کیخلاف سب سے بڑا ٹوٹل 201بھی اسی سیریز کے دوسرے میچ میں بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں