بلوچستان فائبرآپٹک میں خرابی فون اورنیٹ سروس بند
سروس بند ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، وڈھ، سبی، ڈیرہ مرادجمالی ،ڈھاڈر، مچھ سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے
ISLAMABAD:
آپٹک فائبر میں خرابی پیدا ہونے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن اور انٹر نیٹ سروس بندہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
سروس بند ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، وڈھ، سبی، ڈیرہ مرادجمالی ،ڈھاڈر، مچھ سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے، جن سے ان علاقوں کا ملک بھر سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ریسکیو 15سمیت اہم سرکاری اداروں اور ایمرجنسی سروسز سمیت سرکاری دفاتر واخبارات ونیوز چینلز کے نمبر بھی بند ہوگئے جبکہ انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے میڈیا کے دفاتر کے کام متاثر ہوئے ،ذرائع کے مطابق سروس کوئٹہ اور وڈھ کے درمیان مستونگ اور سبی و ڈیرہ مراد جمالی کے درمیان فائبر آپٹک کٹنے سے متاثر ہوئی تاہم رات گئے لینڈ لائن او رانٹر نیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی جبکہ کوئٹہ میںشہداکربلا کے چہلم کے موقع پر صبح 7بجے سے رات 8بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رہی۔