دیوالی کے بعد ’گوبر کی جنگ‘ کا عجیب تہوار

گورہبّا یعنی گوبر کی جنگ کا تہوار دراصل گئو ماتا سے اظہارِ عقیدت اور منت مانگنے کا ایک طریقہ ہے

گورہبّا یعنی گوبر کی جنگ کا تہوار دراصل گئو ماتا سے اظہارِ عقیدت اور منت مانگنے کا ایک طریقہ ہے۔ (فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب)

ویسے تو دنیا بھر میں عجیب و غریب تہواروں کی کوئی کمی نہیں لیکن جنوبی ہندوستان کے ایک چھوٹے سے قصبے گماتاپورا میں ہر سال دیوالی ختم ہونے کے اگلے روز ''گورہبّا'' یعنی ''گوبر کی جنگ'' کا تہوار منایا جاتا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر گائے کے گوبر کے گولے بنا بنا کر پھینکتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=fHdYLQiFsyo


واضح رہے کہ ہندو دھرم میں گائے کو مقدس مقام حاصل ہے اور اسی وجہ سے ہندوؤں میں گائے کو ''گئو ماتا'' کہا جاتا ہے جبکہ گائے کا گوبر بھی اتنا ہی ''پوِتّر'' (پاک) سمجھا جاتا ہے جو ہندو عقیدے کے مطابق لوگوں کو کئی پریشانیوں اور آفات سے بھی بچاتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=U4LKx54g7kg

گورہبّا کا تہوار بھی دراصل گئو ماتا سے اظہارِ عقیدت اور منت مانگنے کا ایک طریقہ ہے۔ البتہ یہ واضح نہیں کہ گوبر کی جنگ کا یہ تہوار دیوالی ختم ہونے کے اگلے روز ہی کیوں منایا جاتا ہے۔
Load Next Story