ن لیگ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کرادی

شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر 2 ہفتوں کے لیے رہا کیا جائے، درخواست


ویب ڈیسک November 23, 2020
عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کرائی. فوٹو : فائل

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرادی گئی۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کرائی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو اپنی والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی تجہیز و تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر فوری طور پر 2 ہفتوں کے لیے رہا کیا جائے۔

(ن) لیگی پارٹی ذرائع کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے پر نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی اور تدفین جاتی امرا قبرستان میں میاں شریف کی قبر کے پہلو میں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |