امریکا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے ایران

امریکا کے ایران کیخلاف غیرقانونی اقدامات کی فہرست طویل ہے لیکن اسے بھلا کر اچھے مستقبل کیلیے مذاکرات چاہتے ہیں، ایران


ویب ڈیسک November 23, 2020
امریکا کے جرائم کی فہرست طویل ہے لیکن سب بھلا کر اچھے مستقبل کے خواہ ہیں، ایران (فوٹو : فائل)

ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے عائد کیے جانے کے باوجود ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم ایران نے امریکی ناانصافیوں کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے ہیں۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف امریکا کے جرائم کی فہرست طویل ہے لیکن اب ماضی بھلا کر ایک روشن مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیئے۔ اسی تناظر میں صدر حسن روحانی نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے مذاکرات کے آغاز کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار جو بائیڈن بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان ظاہر کرچکے ہیں اور وہ عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کی یکطرفہ علیحدگی کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بھی ناقد رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں جس میں اضافہ عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |