پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس جوش و جذبے سے منا رہی ہے

پاکستان کی مسیحی برادری نے بھی رات 12 جبتے ہی گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریتاب میں شرکت کی۔


ویب ڈیسک December 25, 2013
افغانستان میں تعینات اتحادی فوجیوں نےبھی افغان صوبہ مزار شریف میں دعائیہ تقریب منعقد کر کے کرسمس منائی۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کی تقریبات جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے اس موقع پر بیت الہام اور ویٹکن سٹی میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسیحی برادری آج روایتی جوش و جذبے سے کرسمس منا رہی ہے، کرسمس کے اس موقع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس میں دنیا میں امن وامان کےلئےاور آفات میں گھرے لوگوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ فلسطینی صدربھی کرسمس کی خوشیاں بیت اللہم میں منائیں گے۔ اس موقع پر بیت اللہم کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایاگیاہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان کی مسیحی برادری نے بھی رات 12 جبتے ہی گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریتاب میں شرکت کی اور ملک میں امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کراچی میں سینٹ جونز چرچ، لاہور میں کیتھڈریل چرچ اور پشاور کے کیتھولک چرچ میں کرسمس کے حوالے سے مناجات کا اہتمام کیا گیا اور دعائیہ گیت گائے گئے۔ چین میں سب سےبڑی دعائیہ تقریب دارالحکومت بیجنگ میں منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سےلوگوں نےشرکت کی، اس موقع پرگرجاگھروں پر رنگ برنگےقمقموں کی مدد سے چراغاں کیا گیا اور سجاوٹ کی گئی۔ افغانستان میں تعینات اتحادی فوجیوں نےبھی افغان صوبہ مزار شریف میں دعائیہ تقریب منعقد کر کے کرسمس منائی۔ سمندری طوفان ہیان سے متاثرہ فلپائین میں بھی کرسمس کے موقع پر دعائیہ تقریبات کااہتمام کیاگیا، لوگوں نے اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے دعا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |