بختاورمنگنی پروالدہ بے نظیربھٹوکے نکاح کا جوڑا زیب تن کریں گی

شہید بے نظیربھٹو کے نکاح کا جوڑا ہرے اورگلابی رنگ کا ہے

بختاوراورمحمود چوہدری کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔

بختاوربھٹواپنی منگنی پروالدہ شہید بے نظیربھٹوکی شادی کا جوڑا زیب تن کریں گی۔

27 نومبرکوہونے والی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدرآصف علی زرداری اورشہید محترمہ بے نظیربھٹو کی بیٹی بختاورکی منگنی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے نکاح کا جوڑا زیب تن کریں گی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بختاوربھٹوزرداری کی منگنی 27 نومبرکوطے

بے نظیربھٹو کے نکاح کا جوڑا ڈیزائنرریشم رواج نے ڈیزائن کیا تھا جو ایک بارپھران کی بیٹی بختاوربھٹو کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا۔


ڈیزائنرنے اپنی انسٹا پوسٹ پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پرفخرمحسوس ہورہا ہے کہ بختاورمنگنی پراپنی والدہ کا جوڑا زیب تن کریں گی۔ ڈیزائنرکی جانب سے پوسٹ کرائی گئی تصویرمیں شہید بے نظیربھٹو کے نکاح کا جوڑا ہرے اورگلابی رنگ کا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CHxSIW3Jyx8"]

اس خبرکو بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کون ہیں؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ بختاوراورمحمود چوہدری کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبرکوکراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔ محمود چوہدری محمد یونس اوربیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جو پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ مسٹر یونس 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے سخت محنت سے ٹرانسپورٹ اور صنعت (کنسٹرکشن) کا کاروبار قائم کیا۔
Load Next Story