چینی وزیر خارجہ اور چینی صدر میں حالیہ سربراہی کانفرنسوں کے حوالے سے اہم گفتگو

چینی صدر نے اہم امور پر عالمی تعاون کو فروغ دینے کےلیے عالمی سطح کے اجلاسوں میں 23 تجاویز پیش کیں


ویب ڈیسک November 23, 2020
چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور کی چینی صدر شی جن پھنگ میں حالیہ تین اہم سربراہی کانفرنسوں میں شرکت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی چینی صدر شی جن پھنگ کی تین اہم سربراہی کانفرنسوں میں شرکت اور ان کے نتائج کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس حوالے سے چینی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں چینی صدر کی سربراہی کانفرنسوں میں شرکت کی تفصیلات بتاتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ سلسلہ وار اہم تصورات اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

چینی صدر نے 17 سے 22 نومبر تک برکس ممالک کے بارہویں سربراہ اجلاس، اپیک کے 27ویں غیر رسمی سربراہ اجلاس اور جی 20 کی 15ویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور اہم خطابات کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ''چین ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگیا ہے،'' چینی صدر

وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نےموجودہ پیچیدہ عالمی تبدیلیوں کے پیش نظر، وسیع بین الاقوامی تصورات کو پر اعتماد اور پر سکون انداز سے پیش کیا۔ انہوں نے برکس ممالک، اپیک اور جی 20 گروپ کی تاریخی حیثیت و ارتقا کو واضح کیا اور انسداد وبا اور اقتصادی و سماجی ترقی کی ہم آہنگی کے فروغ ، ''وبا کے بعد کے دور'' میں بین الاقوامی نظام کی تشکیل اور عالمی معاشی نظم و نسق کو مضبوط بنانے سمیت دیگر اہم امور پر عالمی تعاون کو فروغ دینے کےلیے 23 تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: جامع علاقائی اقتصادی شراکت داری معاہدے پر باضابطہ دستخط

اس کے ساتھ ساتھ، صدر شی جن پھنگ نے چین کی نئی ترقی کے تصور پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ چین کھلے پن کو مزید وسعت دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں