فوج تیار رہے کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے شمالی کوریا

اپنے آپ کوکسی بھی محاذ سے نبزد آزما ہونے کے لئے زہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھیں، کم جان ان


AFP December 25, 2013
جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہے نے بھی 2 روز قبل شمالی کوریا کو کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

WASHINGTON: شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان نے اپنی فوج سے کہا ہے کہ ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہیں کیونکہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے جنگ چھڑ سکتی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان کا لارج کمبائنڈ یونٹ 526 کے دورے کے موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کسی بھی محاذ سے نبزد آزما ہونے کے لئے اپنی بھرپور تیاری مکمل رکھیں اور اپنے ذہنوں میں یہ بات بٹھالیں کہ کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر جنگ چھڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہے نے بھی 2 روز قبل ملک کی مسلح افواج کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شمالی کوریا کو خبردار کیا تھا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں