بینک گارڈز سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے والے شاطرملزم کی فوٹیج سامنے آگئی

سی سی ٹی وی فوٹویج کے مطابق ایک ہی ملزم اسلحہ چھیننے کی مختلف وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے


ویب ڈیسک November 23, 2020
ملزم پھرتی سے گارڈز سے اسلحہ لے کر فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آچکی ہیں(فوٹو، اسکرین گریب)

بینک کے محافظوں سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی وارداتیں کرنے والے ملزم کی فوٹیج سامنے آگئی۔

بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں عام طور پر ملزمان گارڈز کو قابو کرنے کے بعد رقم اور قیمتی اشیا سمیٹ کر فرار ہوتے ہیں لیکن لاہور میں ایک ایسے شاطر ملزم کی نشاندہی ہوئی ہے جو گارڈز سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی ایک سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزم کی سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی سی سی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ مختلف علاقوں میں بنکوں کے باہر اسلحہ چھیننے کی دو وارداتیں ہوئیں جو سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک ہی ملزم نے کی ہیں۔

فوٹیج کے مطابق پہلی واردات سرکلر روڈ پر بنک کے باہر ہوئی۔ ملزم نے دوسری واردات گوالمنڈی میں بنک کے سیکیورٹی گارڈ سے کی۔ ملزم کی سرکلر روڈ پر اسلحہ چھیننے کی کوشش ناکام رہی جب کہ گوالمنڈی میں بنک کے سکیورٹی گارڈ سے پستول چھین کر فرار ہونے میں کام یاب رہا۔

حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم پینٹ اور سرخ شرٹ میں ماسک لگا کر فون سنتا ہےاور موقع ملتے ہی سیکیورٹی گارڈز پر جھپٹ پڑتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہونے کے باجود ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔