چار روزہ کرکٹ فارم واپس لانے میں بہترین ثابت ہوتی ہے شرجیل خان

شرجیل خان نے قائداعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کیخلاف سنچری اسکور کی تھی

شرجیل خان نے قائداعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کیخلاف سنچری اسکور کی تھی

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کا کہنا ہے کہ چار روزہ کرکٹ کھلاڑی کی فارم واپس لانے میں بہترین ثابت ہوتی ہے کیوں کہ ، اس طرز کی کرکٹ میں تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔


قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے سندھ کے بیٹسمین شرجیل خان نے کہا کہ میرے ذہن میں تھا کہ اپنی نیچرل گیم کھیلنی ہے، سیٹ ہونے کے بعد کھیل پر کنٹرول آجاتا ہے، سینچری اسکور کرنے سے مجھے بہت اعتماد ملا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شرجیل خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی پچز کچھ سلو ہیں جو بیٹسمین اور فاسٹ بولرز کو مدد دے رہی ہیں لیکن ان وکٹوں پر اسپنرز کے لیے زیادہ مواقع ہیں، تینوں شعبوں میں جو بھی کھلاڑی ٹھنڈے ذہن اور مکمل توجہ کے ساتھ کھیلے گا وہ کامیاب رہے گا۔
Load Next Story