
گارڈین کورٹ کے جج یعقوب نے گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست پر بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت نے باقائدہ طور پر بچوں کا والدین کے ساتھ رہنے کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بچے ہفتے میں 4 دن ماں اور 3 دن باپ کے ساتھ رہیں گے، ماں کے بیرون ملک ہونے پر بچے سابق شوہر حامد کے ذمہ ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صنم ماروی کے خلاف پڑوسن کے گھر پر قبضے کا مقدمہ درج
عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود صنم ماروی نے استدعا کی کہ سابق شوہر نے بچے زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور میں بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتی لہذا عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صنم ماروی کا شوہر پر پڑوسن سے تعلقات کا الزام
واضح رہے کہ صنم ماروی نے سابق شوہر سے خلع لینے سے قبل الزامات عائد کئے تھے کہ شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا تھا، ہمارے تین بچے ہونے کے باوجود شوہر بچوں کے سامنے مجھے نہ صرف گالیاں بکتا تھا بلکہ مارتا پیٹتا بھی تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔