پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاو کیلئے دفاتر میں حاضری نصف کردی   

تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کا حکم 21 جنوری تک نافذ العمل رہے گا           

تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کا حکم 21 جنوری تک نافذ العمل رہے گا           

حکومت پنجاب نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری اور نجی دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے احکامات جاری کردیے۔


سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے یہ نوٹیفکیشن وزیراعلی عثمان بزدار کے حکم پر جاری کیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ 31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے اور کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے کے لیے دفاتر میں محض 50 فیصد عملے کو ہی بلائیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ دفاتر میں آنے والا 50 فیصد عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گا، یاد رکھیے احتیاط نا کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آسکتی ہے۔
Load Next Story