کوئٹہ میں دکانیں رات 8 بجے ریستوران اورشادی ہال11 بجے بند کرنے کا فیصلہ

جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک November 23, 2020
حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، اجلاس میں فیصلہ ۔ فوٹو : فائل

کورونا وبا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ میں دکانیں رات 8 بجے جب کہ ریستوران اورشادی ہال 11 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر ریسٹورنٹس اور شادی ہال رات 11 بجے تک جب کہ دکانیں رات 8 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا جب کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں