کوئٹہ میں دکانیں رات 8 بجے ریستوران اورشادی ہال11 بجے بند کرنے کا فیصلہ
جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ
کورونا وبا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر کوئٹہ میں دکانیں رات 8 بجے جب کہ ریستوران اورشادی ہال 11 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر ریسٹورنٹس اور شادی ہال رات 11 بجے تک جب کہ دکانیں رات 8 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا جب کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔