بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ماہرہ خان

افغان مہاجرین کو اپنے خواب پورے کرنے کے لئے پرسکون ماحول کی ضرورت ہے، ماہرہ خان


ویب ڈیسک November 23, 2020
افغان مہاجرین کو اپنے خواب پورے کرنے کے لئے پر سکون ماحول کی ضرورت ہے، ماہرہ خان: فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی سفیر برائے افغان مہاجرین ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئرز کی ہیں جس میں وہ افغان مہاجرین بچوں کے ہمراہ وقت گزارتی اور گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے کیوں کہ گھر کا ہونا، بچوں کو اسکول بھیجنا اور تشکیل خاندان کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے، بس ان خوابوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں ان لوگوں کو پر سکون ماحول کی ضرورت ہے۔






View this post on Instagram


A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)






ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی کی کنجی تعلیم ہوتی ہے اس لئےعالمی سطح پر سب کے لئے معیاری تعلیم کا ہدف متعین کیا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان کی بائیک چلانے کی ویڈیو وائرل

افغانستان 2020 کے عنوان سے منعقد کی جانے تقریب میں معیاری تعلیم کے حوالے سے بحث کی گئی جوکہ یقین افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں