پی ایس ایل 6 ڈرافٹ میزبانی کے لیے کراچی مضبوط امیدوار
کوروناکا پھیلاؤ بڑھنے کی وجہ سے تقریب آؤٹ ڈورکرانے پرغور
پی ایس ایل 6 کے ڈرافٹ کی میزبانی کیلیے کراچی مضبوط امیدوار ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل 5کے پلے آف میچز مارچ میں ملتوی کردیے گئے تھے، رواں ماہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نئے چیمپئن کا فیصلہ ہوا، چھٹے ایڈیشن کے مقابلے فروری، مارچ میں کرانے کیلیے پی سی بی کی جانب سے تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے،یوں کراچی کنگز کو صرف 3ماہ کیلیے ہی ٹرافی اپنے پاس رکھنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل 6 کیلیے ڈرافٹ کا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے،کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے کی وجہ سے تقریب آؤٹ ڈور کرانے پر سنجیدگی سے غور کرلیا گیا، مسائل زیادہ ہوئے تو آن لائن ڈرافٹنگ کا فیصلہ کرنا پڑسکتا ہے، پی سی بی فرنچائزز کے نمائندوں سے بات چیت میں اس ضمن میں معاملات طے کرے گا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریبات ابھی تک دبئی، لاہور اور اسلام آباد میں ہو چکی ہیں، اس بار نیا شہر میزبان ہوگا، مصباح الحق چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد نیوزی لینڈ میں صرف ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دینگے، نئے چیف سلیکٹر کو ڈرافٹنگ کیلیے مقامی کرکٹرز کی فہرست مرتب کرنا ہے۔