وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ تعینات کردیا
وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نعیم بخاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی بورڈ مقرر کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی بورڈ مقرر کردیا ہے جب کہ وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے نعیم بخاری اس دوران پی ٹی وی کے بورڈ ممبر اور بورڈ کے خودمختار ڈائریکٹر بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں، شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز کیس میں عمران خان کے وکیل تھے۔