توانائی کے شعبے میں تعاون سے پاک بھارت تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے شہباز شریف
بائیو گیس کے پلانٹس لگانے کے لئے بھارتی مہارت سے فائدہ اٹھایاجائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون سے دونوں مالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
لاہور میں بھارت کے توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شدید بحران کا شکار ہے، اس سے ہر شعبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اسی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں انتہائی سست ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پرُعزم ہے، اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے جس سے بھی ممکن ہوسکا تعاون حاصل کرنے میں ہچکچاہت محسوس نہیں کریں گے۔ بھارت پاکستان کا پڑوسی ملک ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون سے دونوں مالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے، بائیو گیس کے پلانٹس لگانے کے لئے بھارتی مہارت سے فائدہ اٹھایاجائے گا۔