سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر راکٹ حملہ
حملے سے آئل کمپنی آرامکو کی سائیٹ پر تیل کا ایک ٹینک تباہ ہوگیا اور اس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اُٹھی
سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں نے راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں تیل کے ایک ٹینک میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اُٹھی تاہم ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے بچالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعوری عرب کے شہر جدہ میں بندرگاہ کے قریب سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر یمن کے حوثی باغیوں نے راکٹ داغا جس سے ایک آئل ٹینک ٹوٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
حوثی باغیوں کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ راکٹ حملے میں آئل کمپنی کا بڑا نقصان ہوا اور ملک بھر میں تیل کی سپلائی معطل ہوگئی۔ یہ ایک بڑی کارروائی ہے جو بڑے شہر میں کی گئی۔
دوسری جانب سعودی حکام نے تیل تنصیبات پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں کی بزدلانہ کارروائی سے عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی تاہم بروقت امدادی کاموں کی وجہ سے بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے راکٹ حملہ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی-20 سمٹ کے دو روزہ ورچوئل اجلاس کے ایک دن بعد ہوا ہے۔