مستونگ بلوچستان سے کراچی اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئیملزمان فرار
برآمد کئے گئے اسلحے میں 62 کلاشنکوف، 30پستول، دوربین اور سائلنسر سمیت سیکڑوں گولیاں بھی شامل ہیں، پولیس
پولیس نے بلوچستان سے اسلحہ کراچی بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس نے کردگاپ کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار دو ملزمان فرار ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے تلاشی کے دوران کاڑی میں سے 62 کلاشنکوف، 30پستول، رات کو دیکھنے کے لئے استعمال ہونے والی دوربین اور سائلنسر کے علاوہ سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ محراب شاہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ بلوچستان سے کراچی لے جایا جارہا تھا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے پک اپ میں سوار دونوں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، اس کے علاوہ تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔