انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر کمی

انٹربینک میں ڈالر 160.8 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.60 پیسے پر بند ہوا


Ehtisham Mufti November 24, 2020
انٹربینک میں ڈالر 160.8 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.60 پیسے پر بند ہوا

گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد آج ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے تجارتی مراکز میں جزوی لاک ڈاون سے انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر کی قدر کو تنزلی سے دوچار کردیا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 161روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کے نتیجے میں 96 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ گھٹ کر160 روپے 08 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 75 پیسے کی کمی سے 160روپے 60پیسے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں جزوی لاک ڈاون کے باوجود اگر کورونا وباء کے کیسز بڑھتے ہیں تو ممکنہ سخت لاک ڈاون کی صورت میں نہ صرف معیشت دباو کی زد میں آجائے گی بلکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی جانب سے خام مال کی درآمدی سرگرمیاں گھٹنے ملکی درآمدات کے حجم میں مزید کمی کے خدشات بھی ہے اور درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھولنے کی رفتار سست ہونے سے ڈالر کی طلب مزید گھٹ جائے گی جو ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی کا باعث بن سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں