کامران اکمل کے بعد آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار

ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست پرفارمنس دے کر ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتا ہوں، آصف علی


Sports Reporter November 24, 2020
نیشنل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے قائم اسپتال میں آصف علی کو طبی امداد دی گئی، فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کی عدم دستیابی کے بعد لنکن پریمیر انتظامیہ کو ایک اور دھجکا لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے آصف علی قائد اعظم ٹرافی میں نادرن کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے لنکا پریمیئر لیگ کے بجائے ٹرافی میچز کھیلنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف علی کا جافنا سٹالینز کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

بلے باز نے ذاتی مصروفیات کی بناپر لیگ میں نہ کھیلنے کے فیصلے سے جافنا سٹالینز کو آگاہ کردیا یے۔ آصف علی ان دنوں قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے کراچی میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست پرفارمنس دے کر ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں