آئی سی سی کی منافقت دہائی کے بہترین کرکٹرزمیں کوئی پاکستانی شامل نہیں

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی فہرست میں بھی کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا


Abbas Raza November 24, 2020
یاسر شاہ ٹیسٹ پلیئر اور مصباح الحق سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کیلیے نامزد ہوئے ہیں - فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور دہائی کے بہترین کرکٹرز کی فہرست میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دہائی کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کیلیے نامزد کئے جانے والوں میں ویرات کوہلی، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈی ویلیئرز، اسٹیون اسمتھ، روی چندرن ایشون اور سنگاکارا شامل ہیں۔

بہترین ون ڈے کرکٹر ایوارڈ کیلیے ویرات کوہلی، لیستھ مالنگا، مچل سٹارک، اے بی ڈی ویلیئرز، روہت شرما، مہندرا سنگھ دھونی اور سنگا کارا نامزد ہوئے ہیں۔ بیسٹ ٹیسٹ پلیئرز میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیون اسمتھ، جیمز اینڈرسن، رنگانا ہیراتھ اور یاسر شاہ کو جگہ ملی ہے۔



ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راشد خان، ویرات کوہلی، روہت شرما، عمران طاہر، ایرون فنچ، لیستھ مالنگا اور کرس گیل کو نامزد کیا گیا ہے۔ سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے امیدواروں میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، آنیا شربسول، مصباح الحق، برینڈن میکولم، کیتھرین برنٹ، جے وردنے، ڈینیئل ویٹوری اور مہندرا سنگھ دھونی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |