دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں مسترد کردیں

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک November 24, 2020
دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیاں مسترد کردی ہیں(فوٹو، فائل)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ممکنہ طور پر تسلیم کرنے کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں۔وزیر اعظم واضح کر چکے ہیں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر فلسطینی عوام کے جائز حق خودارادیت کی قطعی حمایت کرتا ہے۔مسئلہ فلسطین کے دیر پا امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے۔ پاکستان 1967 کی سرحدات اور دارلخلافہ القدس الشریف پر مشتمل آزاد ریاست فلسطین کا حامی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |