بھتہ اورغیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں 2 مجرموں کو 10 10سال قید اور جرمانہ کی سزا

شہری ابوبکر رسول سے مجرموں نے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، وکیل


کورٹ رپورٹر November 24, 2020
دونوں مجرموں کو بھتے کی رقم وصول کرتے ہوئے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، سرکاری وکیل ۔ (فوٹو:فائل)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں مجرم عبداللہ اور مجرم عبدالخالق کو 10، 10 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 20 نے بھتہ اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عبداللہ اور مجرم عبدالخالق کو 10، 10 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔

سرکاری وکیل اقبال میئو کے مطابق مجرموں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے حدود میں شہری ابوبکر رسول سے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی، دونوں مجرموں کو بھتے کی رقم وصول کرتے ہوئے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا، مجرموں کیخلاف کے اے آئی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں