اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ فوجیوں سمیت 4 ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں ایف سولہ طیاروں کی تربیت دینے والا انسٹرکٹر بھی شامل تھا


ویب ڈیسک November 24, 2020
دونوں حادثات کے اسباب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں(فوٹو، فائل)

لاہور: اسرائیل میں ایک ہی روز کے دوران فضائیہ کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ جنوبی اسرائیل میں بیر شبا شہر کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں اسرائیلی ایئر فورس کا انسٹرکٹر اور کیڈٹ ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والا انسٹرکٹر ایف سولہ اُڑانے کی تربیت دیا کرتا تھا۔ اسرائیلی ایئرفورس نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

درایں اثنا اسرائیل کے سرکاری میڈیا کے مطابق نجوی کے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ہیلی کاپٹر سویلین ملکیت میں تھا یا اس کا تعلق فوج سے تھا۔

حادثے کے ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم بعدازاں دوافراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔ ابھی تک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے اسباب کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |