پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کردیے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یقین دلایا کہ وہ رپورٹ پر غور کریں گے


ویب ڈیسک November 25, 2020
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یقین دلایا کہ وہ رپورٹ پر غور کریں گے

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کو پیش کر دیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی مندوب منیر اکرم نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت سے متعلق پاکستانی ڈوزیئر کی کاپی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یقین دلایا کہ وہ رپورٹ پر غور کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے ڈوزیئر میں دیے گئے مختلف شواہد کی روشنی میں بھارتی دہشتگردی پر سیکرٹری جنرل کو بریف کیا۔ منیر اکرم نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر کھلم کھلا دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہا ہے، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے اور ڈوزئیر کی کاپیاں اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کی کمیٹی میں پیش کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں