وزیراعظم کی متعلقہ وزارتوں کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تمام ضروری معاونت کی ہدایت

ٹیکسٹائل کا شعبہ کورونا وبا کے باوجود ہماری معیشت میں ہونے والی مثبت پیشرفت میں سے ایک ہے،وزیر اعظم


ویب ڈیسک November 25, 2020
ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ملنے والے ایکسپورٹ آرڈرز میں بڑا اضافہ دیکھا جارہا ہے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے تجارت اور صنعت کی وزارتوں کو بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے تمام ضروری معاونت کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ کورونا وبا کے باوجود ہماری معیشت میں ہونے والی مثبت پیشرفت میں سے ایک ہے۔ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ملنے والے ڈیمانڈ اینڈ ایکسپورٹ آرڈرز میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے تجارت اور صنعت کی وزارتوں کو احکامات دیے ہیں کہ اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے تمام ضروری معاونت کی دستیابی یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |