پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے

چوہدری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی وبجلی اور تجارت کے وزیر رہے


ویب ڈیسک November 25, 2020
چوہدری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی وبجلی اور تجارت کے وزیر رہے۔ فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیردفاع چوہدری احمد مختار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی گئی۔

چوہدری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی وبجلی اور تجارت کے وزیر رہے، جب کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

چوہدری احمد مختار کے انتقال پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ثابت قدم، تجربے کار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے، ان کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے چوہدری احمد مختار کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سینئر سیاستدان اور سلجھے ہوئے انسان تھے، وہ سیاست میں بھی عزت و احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رکھتے تھے ، پیپلز پارٹی کی سیاست میں انکا بڑا مثبت کردار تھا، ہم ان کےاہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |