کشمور واقعے کے پولیس افسر اے ایس آئی محمد بخش کا تبادلہ

اے ایس آئی محمد بخش کی خدمات کراچی رینج کے سپرد


Staff Reporter November 25, 2020
اے ایس آئی محمد بخش کی خدمات کراچی رینج کے سپرد

OSLO: کشمور زیادتی کیس کے اہم کردار اے ایس آئی محمد بخش کا تبادلہ کردیا گیا۔

نوٹی فیکشن کے مطابق اے ایس آئی محمد بخش کی خدمات کراچی رینج کے سپرد کردی گئیں۔ اے ایس آئی محمد بخش کو ٹریننگ برانچ کراچی میں تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمور واقعے کے ہیرو اے ایس آئی کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان، تمغوں کی سفارش

کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جس نے ہر شہری کو لرزا کر رکھ دیا ہے، کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

اے ایس آئی محمد بخش جرات اور بہادری کی مثال

کشمور واقعے میں اے ایس آئی محمد بخش برڑو نے اپنی جرات اور بہادری کی مثال قائم کی ہے جنہوں نے معصوم بچی کی بازیابی اور ملزمان کی رسائی کے لیے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی مدد فراہم کی اور بچی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کروایا جو پولیس اور دیگر ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بچی کی حالت دیکھی نہیں جارہی تھی ڈاکٹر بھی 6 گھنٹے تک روتا رہا، اے ایس آئی آبدیدہ

آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر نے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کو تمغہ شجاعت اور ان کی بیٹی کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی طرف سے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں