نوجوان کے ساتھ فراڈ دوشیزہ کا رشتہ دکھا کر60 سالہ خاتون سے شادی کروادی
رشتہ کروانے والے نوسر باز گروہ کو 70 ہزار روپے بھی ادا کیے، دولہے کا والد
نوسر باز گروہ نے 20 سالہ لڑکی کا رشتہ دکھا کر شادی والے دن نوجوان کے ساتھ 60 سالہ بیوہ خاتون کی شادی کروادی۔
تفصیلات کے مطابق 22 سالہ شاہد کے ورثا کومنگنی کے وقت 20 سالہ لڑکی دکھائی گئی تھی تاہم رخصتی 60 سالہ بڑھیا کی کردی گئی۔ دلہن کی عمر کا انکشاف کوگھرلانے کےبعد ہوا۔
دولہا کے والد کا کہنا ہے کہ رشتہ کرانے والے کو 70 ہزار روپے دیے تھے جب کہ نکاح کے وقت حق مہربھی ادا کیا گیا تھا۔ رخصتی کے بعد گھر آنے پر دلہن کی اصل عمر کا انکشاف ہوا۔ ہمارا نوجوان بیٹا رل گیا اور رشتہ کروانے والا گروہ پیسے لے کر فرار ہوگیا۔