فٹبال کی دنیا میں راج کرنے والے لیجنڈ کھلاڑی میراڈونا چل بسے
میرا ڈونا نے 1986 میں ارجنٹائن کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا
فٹبال کی دنیا میں راج کرنے والے ارجنٹائن کے سابق انٹرنیشنل پروفیشنل فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا انتقال کر گئے۔
لیجنڈری کھلاڑی کی عمر 60 برس تھی اور ان دنوں وہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے منیجر کی ذمہ داری ادا کررہے تھے۔ میرا ڈونا کا شمار دنیا کے معروف ترین فٹبال کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔
وہ 30 اکتوبر 1960 کو پیدا ہوئے۔ میراڈونا نے نیپولی اور بارسلونا ایف سی کے مڈ فیلڈرز کی حیثیت سے فٹبال میں نام کمایا۔ارجنٹائن فٹبال کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ رواں ماہ کی ابتدا میں ڈیگو میراڈونا کے دماغ میں خون کے لوتھڑے جم جانے کی سرجری ہوئی تھی۔
میرا ڈونا کا شمار فٹبال کے آل ٹائم عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔میرا ڈونا نے 1986 میں ارجنٹائن کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 4 عالمی کپ مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی.