تحریک انصاف کے بانی رُکن کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

جاوید گردیزی کے انتقال پر وزیر اعظم نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے


ویب ڈیسک November 26, 2020
جاوید گردیزی وزیر اعظم عمران خان کے دیرنہ ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے(ٖفوٹو، ٹوئٹر)

تحریک انصاف کے بانی رکن جاوید گردیزی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وزیر وزیر اعظم عمران خان نے جاوید گردیزی کے انتقال پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جاوید گردیزی کی کورونا وائر سے وفات کا سن کر افسوس ہو۔ 24 برس قبل وہ پاٹری بنانے میں ہمارے ساتھ شامل تھے۔



وزیر اعظم نے کہا کہ میں جب بھی جنوبی پنجاب میں سیاسی دوروں پر جایا کرتا تھا تو جاوید گردیزی ملتان میں میرے دریا دل میزبان ہوا کرتے تھے اور میرا قیام انہی کے ہاں ہوتا تھا۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاوید گردیزی کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہاری تعزیت کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں