وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات برف پگھل گئی گلے شکوے دور

چوہدری برادران نے تحفظات سے آگاہ کیا، اتحاد کو مضبوط بنانے کیلیے تجاویز دیں


Numainda Express November 26, 2020
لاہور: وزیراعظم عمران خان چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کر رہے ہیں ،پرویزالٰہی بھی موجود ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور اتحادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم سے (ق) لیگ کی قیادت کی ملاقات کے 2 دور ہوئے۔ قیادت کی اجتماعی ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں اتحاد کے معاملات بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی۔

شجاعت اور پرویز الٰہی نے دونوں جماعتوں کے اتحادکو مضبوط بنانے کیلیے تجاویز دیں اور وزیر اعظم کو بعض تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات میں برف پگھل گئی اور مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم، چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی الگ الگ ملاقاتیں 20 منٹ سے زائد جاری رہی، ملاقات میں کھلے ماحول میں بات چیت کے بعد گلے شکوے دور ہوگئے۔

قبل ازیں ملاقات میں (ق) لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہی، چوہدری سالک حسین اور شافع حسین بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |