شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کل دوپہر پے رول پر رہائی کا امکان

وزیراعلی نے دونوں کو 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے۔


ویب ڈیسک November 26, 2020
وزیراعلی نے دونوں کو 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے۔

HYDERABAD: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پے رول پر رہائی کیلئے کابینہ کی سفارشات پر بھجوائی گئی سمری کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ کی پے رول پر رہائی کل 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔ وزیراعلی نے دونوں کو 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری

اس سے قبل پنجاب کابینہ نے تھروسرکولیشن 5 روز کی رہائی کی منظوری دی تھی۔ کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھجوائی تھی۔

علاوہ ازیں احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو پولیس نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔

مزید تفصیلات کے لیے: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

اس موقع پر حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ بیگم شمیم کے وفات پر آپ کی ابھی تک پیرول پر رہائی نہ ہوسکی؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتقام ہے یہ صرف انتقام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں