توہین عدالت کیس میں فروغ نسیم فواد چوہدری فردوس عاشق اور شہزاد اکبر طلب

وفاقی وزرا نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف توہین آمیز پریس کانفرنس کی تھی


ویب ڈیسک November 26, 2020
وفاقی وزرا نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف توہین آمیز پریس کانفرنس کی تھی

پرویز مشرف فیصلے میں جج کے خلاف توہین آمیز پریس کانفرنس کرنے پر پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں فروغ نسیم، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر کو طلب کرلیا۔

سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس فیصلے کے بعد خصوصی عدالت کے سربراہ جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے معاملے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں وفاقی وزراء کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس وقار سیٹھ ذہنی ان فٹ ہیں، انہیں کام سے فوری روکا جائے، حکومت

جسٹس روح الامین نے ہدایت کی کہ جنہوں نے توہین عدالت کی ہے وہ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل عامر جاوید نے استدعا کی کہ فریقین کی طرف سے ہم اس کیس پر دلائل دیں گے۔ جسٹس روح الامین نے کہا کہ توہین عدالت جس نے کی وہ پیش ہوجائے پھر آپ کو بھی سنیں گے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وفاقی وزراء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف سزا سے قبل مردہ ملیں تو لاش ڈی چوک پر 3 دن لٹکائی جائے، عدالت کا تفصیلی فیصلہ

واضح رہے کہ پرویز مشرف پھانسی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزرا فروغ نسیم، فواد چوہدری، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں ان سب نے اسپیشل کورٹ کے سربراہ کے خلاف توہین آمیز جملے کہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |