صرف مثبت کردار کیساتھ کوئی اداکار آگے نہیں بڑھ سکتا ارمینا خان

میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جس سے معاشرے کی اصلاح ہو، اداکارہ ارمینا خان

میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جس سے معاشرے کی اصلاح ہو، ارمینا خان۔ فوٹو: فائل

اداکار ارمینا خان کا کہنا ہے کہ صرف مثبت کردار کے ساتھ کوئی بھی اداکار آگے نہیں بڑھ سکتا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ ارمینا خان کا کہنا تھا کہ یکساں کرداروں میں جتنی چاہیں کوشش کر لیں آپ خود کو کتنا تبدیل کرکے پیش کریں، اور اس مخصوص کردار میں رہتے ہوئے اداکاری کا جتنا بھی فن دکھا دیں لیکن کوئی خاص تبدیلی نہیں دکھا پائیں گے کیوں کہ صرف مثبت کردار کرنے سے کوئی بھی اداکار اگے نہیں بڑھ سکتا۔


اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں سوشل میڈیا پر کئی بار اظہار کرچکی ہوں کہ میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جس سے معاشرے کی اصلاح ہو لیکن بد قسمتی سے ایسے اسکرپٹ بہت کم لکھے جاتے ہیں اور جو لکھے جاتے ہیں اُن میں مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے، میں عام طور سے پاکستان میں رہتی نہیں ہوں اس لئے میں ایسے مقابلوں میں پیچھے رہ جاتی ہوں۔

ارمینا خان ان دنوں 'محبتیں چاہتیں' میں منفی کردار ادا کر رہی ہیں اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے جب اس ڈرامہ کی آفر ہوئی تو مجھے اس وقت یہ احساس ہوا کہ یہ ڈرامہ اُس نوعیت کا نہیں ہے جس کا میں نے سوچ رکھا تھا اس سے یہ بہت مختلف تھا۔
Load Next Story